Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں طلبا و طالبات فیکلٹی سٹاف کا طبی معائنہ کیا گیا، اور انہیں مفید مشورے بھی دیے گئے۔

طبی سہولیات میں جو ٹیسٹ کیے گئے ان میں شوگر ٹیسٹ ، کولیسٹرول ٹیسٹ یورک، ایسڈ ٹیسٹ اور ای شامل تھے۔

علاوہ ازیں بلڈ پریشر نبز اور دیگر معاینے بھی کیے گئے۔

معائنے کے لیے آنے والے اساتذہ اور طلباء کو وہاں موجود ڈائٹیشن اور بی ایس نیوٹریشن کے طلبا نے متوازن غذا بہتر معیار زندگی اور جسمانی ضروریات کے مطابق نیوٹریشن سے آگاہ کیا۔

آجکل بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے رہنمائی کی گئی۔اور مفید غذا کے متعلق آگاہی دی گی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء کی عملی میدان میں اپروچ کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد وقتاََ فوقتا ہوتے رہنا چاہیے۔تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ زندگی کے بنیادی اصولوں کے متعلق آگاہی دی جا سکے۔اور یہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوشش کر رہے ہیں کہ زرعی جامعہ ملتان میں ان سہولیات کو مستقل بنیادوں پر میسر کر دیا جائے۔

آخرمیں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس میڈیکل کیمپ کے منتظمین پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان اور عمیر وقاص کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی دیگر فکلٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button