Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کردیا

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلباء کو بھی سکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔
گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلباء نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔درجہ حرارت بڑھنے سے طلباء کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے ، جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔




















