Breaking NewsEducationتازہ ترین
وفاقی تعلیمی بورڈ نے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن( ایف ڈی ای) نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس میں تحریر کیا گیا کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے پرائمری کلاسز کے لیے سکولوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایف ڈی ای نے وفاقی وزارت تعلیم کے تحت اسلام آباد میں پرائمری سیکشن تک کی کلاسز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای نے کہا کہ مجھے مجاز اتھارٹی کی طرف سے موصول ہونے والے مشورے کے حوالے سے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے 21مئی 2022 سے اگلے تعلیمی سیشن تک تمام طلباء کے لیے کوئی کلاسز نہیں ہوں گی۔




















