Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد شہد کی مکھیوں اور پولی نیٹر مکھیوں کا تحفظ اور ان کی فصلات میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔

کانفرنس میں امریکہ بھارت، نیپال اور پاکستان کے سائنسدانوں سمیت پانچ سو سے زائد سائنسدانوں اور شرکاء نے شرکت کی ۔

کانفرنس کی صدارت سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب میں کہا کہ مکھیاں ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ۔

مختلف طرح کی مکھیاں فصلات کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
جامعہ زرعیہ ملتان اس وقت لوسن کے بیج کی مکھیوں کے ذریعے پیداوار کے تجربات کر رہی ہے جس سے ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہوگی ۔

اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان کینیڈا کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے اسے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی مالی معاونت حاصل ہے ۔

مزید حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عالمی دن کے موقع پر شہد کی مکھیوں اور دوسری انواع کی مکھیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سیکرٹری ایگریکلچر جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت میں پولی نیٹر مکھیوں کا بہت اہم کردار ہے اور پاکستان میں 10000مگس بان 1200ٹن شہد پیدا کرتے ہیں ۔

جنوبی پنجاب کی مختلف فصلات جیسے کہ تیل دار کینولہ سورج مکھی کا تیل چارہ جات لوسن جنتر اور آم کی پیداوار پولی نیٹر مکھیوں کی وجہ سے بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کپاس پر سپرے کی کمی اور مفید کیڑوں کی تعداد میں اضافہ پر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے عالمی کانفرنس کے انعقاد پر فکلٹی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پولی نیٹر مکھیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے ۔

اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبہ و طالبات اور اساتذہ تحقیق میں مصروف عمل ہیں ۔

کانفرنس کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نےتمام مہمانوں اور منتظمین کا کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمر فاروق ڈاکٹر نعیم اللہ ڈاکٹر عبدالقیوم ڈاکٹر مدثر علی ڈاکٹر فواد احمد خان سمیت دیگر فکیلٹی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button