Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے وفد نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔

وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انشورنس ڈویژن ڈاکٹر عبداللہ انور ، ممبر ایسسمنٹ کمیٹی ڈاکٹر انعام اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیصل خان شامل تھے۔

وفد کے اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرقیادت اجلاس میں شرکت کی۔

جس میں رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق سمیت تمام ڈین حضرات اورمتعدد چیئرمین حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں رجسٹرار صہیب راشد خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اراکین کو سابقہ آن لائن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، جبکہ نئے فاصلاتی نظام تعلیم کے پروگرامو ںکے حوالے سے بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایچ ای سی نمائندگان کو آن لائن ڈسٹنس لرننگ پروگرام کی افادیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں ریگولر پروگراموں کے ساتھ ڈسٹنس لرننگ پروگرام شروع کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے ہم نے مکمل تیاری و ہوم ورک کے ساتھ نئے پروگرام تشکیل دیے ہیں ، جنہیں ایچ ای سی کی منظوری کے بعد انائونس کردیا جائے گا۔

اس ضمن میں ڈین ڈاکٹر شوکت ملک ، ڈین ڈاکٹر مسعود اختر ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر و دیگر اساتذہ کرام نے اپنے شعبہ جات میں ڈسٹنس لرننگ پروگرام کی تیاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر ممبران نے وائس چانسلر اور انتظامیہ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button