Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب : گرانفروشوں اور ذخیروں اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب و کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ر ثاقب ظفر نے گرانفروشوں اور ذخیروں اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا ہے، اور ملتان ڈویژن کے تمام پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

وہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے خطاب میں کہا کہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد کو مانیٹر کرنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی کے وزٹ کریں۔

انہوں نے اضلاع میں قائم ڈی سی کاونٹرز کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈویژن میں سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آٹے پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہےش اور 10 کلوگرام وزن کے آٹا کا تھیلا 490 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ شہریوں تک سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے لئے مربوط میکانزم تیار کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد خان، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button