Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تمام ہاوسنگ سکیموں میں 20 فیصد پاکستان ہاوسنگ سوسائٹی کا حصہ رکھنے کافیصلہ

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سکیمز میں% 20ایریا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں باقاعدہ این او سی جاری کرے گا۔تجویز تمام ڈویلرز کو پیش کی ہے جس پر مثبت پیش رفت کی اُمید ہے ۔ عام آدمی کے لیئے اپنا گھر موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔جس کے لیئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویلپرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جام محمد بقاء،چیئرمین بی ڈی اے ملک عامر ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع،ڈائریکٹر ہاؤسنگ راؤ شفیق ،ڈائریکٹر فاٹا ملتان ریجن طاہر انصاری نے شرکت کی ۔

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ تمام نجی ہاؤسنگ سکیموں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیئے ایریا کا پابند کریں گے۔جس سے عام آدمی کو اچھی اور معیاری رہائش فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اس کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک اقدامات جاری رکھے گے۔صاف پانی سمیت تمام سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button