چین کے سینئر سیڈ کمپنی کے جنرل مینیجر کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں چائنہ سے سینئر سائنسدان مسٹر لی جو کہ ایک چائنہ سیڈ کمپنی کے جنرل منیجر ہیں کا دورہ ، دورہ کرنے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چائنا کے درمیان کپاس اور دوسری فصلوں پر تحقیق میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا تھا ۔
موسمی تبدیلی کی وجہ سے کپاس اور دوسری فصلوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے ، جس سے ہماری کپاس کی کاشت بہت کم ہو گئی ہے ۔
دورہ کے دوران مسٹر لی اور زرعی جامعہ ملتان کے زرعی سائنسدانوں نے مل کر کپاس کے تجربات لگائے ۔آ
خر میں مسٹر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) سے ملاقات کی ۔باہمی مشاورت کے دوران مسٹر لی کے ساتھ ہائبرڈ سیڈ پروڈکشن ٹیکنالوجی ،سیڈ کمرشلائزیشن ،سائنو پاک کاٹن کانفرنس ،جوائنٹ ریسرچ اور ایم او یو سائن کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کے دوبارہ ارتقاء کی ضرورت ہے ۔
اس میں قومی اور بین الاقوامی کاوشوں کی اشد ضرورت ہے چائنہ نے ہر سطح پر پاکستان کو سپورٹ کیا ہے ۔
مسٹر لی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور چائنیز ریسرچ سنٹر بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کرانے کے بھی خواہش مند ہیں، اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذوالقرنین محمود عالم فرقان احمد ڈاکٹر شعیب الرحمٰن ڈاکٹر عمر اکرم فام مینیجر شہباز بھی موجود تھے۔



















