Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ ملتان کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں جاری

ضلعی انتظامیہ ملتان کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود نے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی استعداد جانچنے کے لئے واسا ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ا

س موقع پر انہیں بتایا گیا کہ شدید بارشوں کی صورت میں نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے12 سکر اور12 فلیشر موجود ہیں ،جبکہ دو شفٹوں میں سٹاف تعینات کرنے کے لئے ہیومن ریسورس بھی واسا کے پاس دستیاب ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سٹی تحصیل میں واقع 5 مجوزہ فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کے لئے موضع لنگڑیال،بی ایچ یو قاسم بیلہ، محمدپور گھوٹہ،جلال آباد اور ٹھٹھی میں واقع سائیٹس کا بھی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سٹی تحصیل میں فلڈ فائٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button