Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : ایئر یونیورسٹی میں کتاب میلہ 2022 کا افتتاح

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض بہاولپور روڈ ملتان میں ڈاکٹر غلام علی نے کتاب میلہ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کتاب بینی سے انسان کی سوچ کو وسعت ملتی ہے ،نوجوانوں اور طلبہ کو علم میں اضافے کیلئے لائبریریوں کو آباد کرنا ہوگا ۔
سخت گرمی کے پیش نظر طلبہ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، نئے کیمپس میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر تمام کلاس رومز میں اے سی لگوا دیئے گئے ہیں ۔
ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر توجہ دے رہی ہے ،کیمپس میں الیکٹرک واٹر کولر بھی نصب کردیے گیے ۔



















