Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : ڈپٹی کمشنر نے عوام کے لئے اپنے دفتر کے دروازے کھولنے کا حکم دیا

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی معنوں میں مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کیلئے زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنھبال کر عوام کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے دروازے کھولنے کا حکم دیا، اور ضلعی افسران کے ہمراہ درخواستوں پر موقع پر ازالہ کرتے رہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ تمام ضلعی محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زیرالتوا کیسز اور عوامی درخواستوں پر فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے۔
اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیا گیا


















