Breaking NewsNationalتازہ ترین
کمشنر ملتان کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایس و ایس ولیج آکر ہمیشہ خوشی ملتی ہے۔والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔
ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ اور درسگاہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں۔بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے۔
کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں۔
معروف سماجی شخصیت اظہر بلوچ، ڈائیریکٹر کامران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمیٰ اسلم موجود تھے۔


















