Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹرکالجیٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میںانٹرکالجیٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ منعقد ہوئی۔
جس میں جی سی میلسی ، جی سی بورے والا ، سنٹرل کالج ملتان ، بی زیڈیو ملتان اورجی سی 14 نمبر چونگی نے شرکت کی۔
پہلا میچ میلسی کالج اور بی زیڈ یو کے درمیان ہوا۔ بی زیڈ یو نے 2-0 سے میلسی کالج کو ہرادیا۔
دوسرا میچ سنٹرل کالج اور جی سی میلسی کے درمیان ہوا جو میلسی کالج نے 2-1 سے جیت لیا۔
اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس میڈم عابدہ خان ، میڈم اقصی ، میڈم شفقت ، کلیم اللہ بھی موجود تھے، جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض خوشنود علی ، غضنفر اور محمد اشرف نے سرانجام دیے۔