Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: اشرف خان ناراض کیوں ہوئے؟

زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی قسمت کا چکر کہیں یا دوستوں کی سازشیں انکے مستقل ہونے کے جب بھی معاملات چلے روڑ اٹکائے جاتے رہے ۔

ڈاکٹر اشرف خان

گزشتہ روز ہونے والے انٹرویو شروع ہوئے ہی تھے کہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر اشرف خان ’’ڈی رپورٹرز‘‘ کی خبر پر ناراض ہوکر اجلاس چھوڑ کرچلے گئے جبکہ باقی ممبران موجود رہے آخر کیوں؟؟؟؟
ان کی ناراضی مصنوعی تھی یا حقیقی ؟ کیا یہ بھی محض اتفاق ہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے انٹرویو ملتوی کرنے کا مطالبہ بھی آج ہی سامنے آیا۔

یونیورسٹی کے حکام جانتے ہیں کہ ڈاکٹر اشرف خان کا تعلق یوٹی ایف سے ہے جس کو جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم کہا جاتا ہے، ایسے میں جماعت اسلامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا انٹرویو ملتوی کرنے کا مطالبہ اور اشرف خان کا اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اقدام ایک سلسلے کی کڑی محسوس ہوتا ہے یا پھر جو کچھ ڈی رپورٹرز سامنے لایا اس پر اظہار ندامت کے بجائے احتجاج کرنا ان کا اعتراف جرم بن گیا ہے ۔

یہی موقف کمیٹی کے دوسرے ممبران کا تھا کہ ان کو اجلاس چھوڑ کرنہیں جانا چاہیے تھے ۔مگرایسا کچھ ضرور تھا کہ سب کچھ پلان کے مطابق کیا گیا، جب ایمپلائز یونین کا ایک گروپ صبح سے ہی انٹرویو منسوخ ہونے دعویٰ کررہا تھا، وائس چانسلر کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جائے گا اور امیدواروں کا ایک گروہ احتجاج کرے گا پھر ایک مخصوص وقت کے بعد وہ گروہ اچانک احتجاج ختم کرنے یونیورسٹی سے روانہ ہوجائے گا اب یہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا امتحان ہوگا کہ وہ غریب ملازمین کو انصاف دے پائیں گے نہیں یا مخصوص مافیا کے سامنے بے بسی کا اظہار کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button