ایچ ای سی کےبجٹ میں کٹوتی نامنظور : ناظم اسلامی جمعیت طلباء

ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایچ ای سی کے بجٹ میں سے 50 فیصد کٹوتی کی تجویر انتہائی تشویشناک ہے۔
حکومت اپنی اس تجویر پر غور و فکر کرے۔ حکومت تعلیمی نظام کو مفلوج بنانے کی تجاویز اپنے پاس رکھے، ملک کی معشیت کو تعلیمی بجٹ سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ ہر سال تعلیمی بجٹ میں کٹ لگانے سے ہمارا تعلیمی نظام مفلوج ہو گیا ہے۔
جو بھی حکومت اقتدار میں آتی ہے تعلیم دشمن بن جاتی ہے طلبہ اس ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور اسلامی جمعیت طلبہ کسی صورت بھی طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دے گی۔
ملک بھر کی جامعات میں سہولیات کی عدم فراہمی سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جی ڈی پی کا 4 فیصد تعلیم کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کی بجائے کم کرنا طلبہ کے ساتھ ناانصافی اور تعلیم دشمن رویہ ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ حکومت کے اس تعلیم دشمن رویہ پر زور مذمت کرتی ہے۔
وفاقی حکومت ٹوٹل جی ڈی پی کا 4 فیصد تعلیمی میدان کے لیے مختص کرنے پر غور کرے۔


















