"ڈی رپورٹرز ” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

ڈی رپورٹرز کی جانب سے تازہ ترین خبریں، قومی خبریں، بین الاقوامی خبریں، کھیل، تعلیم کے میدان ،جرائم کی دنیا، بچوں اور سائنس وٹیکنالوجی کی مستند خبریں پیش کی گئیں،جسے قارئین نے خوب سراہا۔
ڈی رپورٹرز اردو خبروں کے میدان میں منفرد اور نیا اضافہ بن کر سامنے آیا ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں سے سینکڑوں ای میلز کر کے ڈی رپورٹرز کے اس اقدام کو سراہا گیا۔
گزشتہ مہینوں کی "ٹیسٹ ٹرانسمیشن ” کے درمیان ڈی رپورٹرز کو نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں سرچ اور پڑھا گیا۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، ترکی ، قطر، سعودی عرب سر فہرست ہیں۔
ڈی رپورٹرز انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر "ڈی رپورٹرز یوٹیوب چینل” اور ٹوئٹر ہینڈلر کا بھی آغاز کیا گیا، جنہیں "ٹیسٹ ٹرانسمیشن” کے بعد کچھ دنوں تک فعال کردیا جائے گا۔
ڈی رپورٹرز یوٹیوب چینل کا پرومو بھی جاری کیا گیا۔جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے
اس موقع پر ڈی رپورٹرز انتظامیہ اپنے قارئین کے خلوص کا صدق
دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنکی بے لوث محبت کے سبب انتہائی کم وقت میں ڈی رپورٹرز یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو پایا۔
اور اس موقع پر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ سنسنی پھیلانے کے بجائے اور صاف ستھرے طریقے سے خبریں اپنے قارئین تک پہنچائے گی۔
اس موقع پر "ڈی رپورٹرز” کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔



















