کمشنر ملتان امتحانی مراکز میں پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نہم کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ امتحانی سنٹر پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔طلبا پر سکون انداز میں پیپر دے رہے۔سنٹروں میں طلباءو طالبات کوپانی،بجلی سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی بھی امیدوار نقل کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے، اور ہر گز نرمی نہ برتی جائے جبکہ دیگر امیدواروں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔
تمام سنٹرسپرنٹنڈنٹ اور عملہ اپنے سنٹرمیں موجود امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں، اور بلاوجہ انہیں پریشان کرنے سے بھی گریز کریں۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ وہ مسلسل امتحانی سنٹروں کا دورہ کریں گے، اور امتحانات کی شفافیت کو خود مانیٹر کریں گے کیونکہ امتحانی نظام کی درستگی ہمارے سسٹم کی کامیابی کی گارنٹی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی ہمراہ تھے۔


















