Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ : ملتان ایونٹ سے آ وٹ

انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان ایونٹ سے آ وٹ ہو گیا ۔

ناقص کارکردگی من پسند کرکٹرز کا انتخاب قرار وجہ بنا، تین میچز کے ہر میچ میں شرکت کرنیوالے گیارہ کرکٹرز میں سے زیادہ تعداد دو غیر رجسٹرڈ اکیڈمیوں کے سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز شامل رہے ۔

تین میچز کے اسکور کارڈ کے مطابق تین میچز میں کارکردگی نہ ہونے کے باوجود مکس اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے کامران ،نعمان،عمر،فاروق، اسی طرح کریک ایڈیکش اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے فہد کاشف ،عالم،حسیب،عبدالحادی کو موقع دیا جاتا رہا ۔

جس کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل دیگر کرکٹرز کو موقع فراہم نہیں کیا گیا، جس کی وجہ کرکٹ اکیڈمیوں کو سالانہ ہزاروں کی فیس ادا کرنے والے کرکٹرز کو ملتان ٹیموں کی نمائندگی کی گارنٹی دی جاتی ہے۔

کرکٹ حلقوں کی جانب سے ملتان کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کروانے کے ساتھ غیر رجسٹرڈ کرکٹ اکیڈمیوں کی جانب سے بھاری فیسوں کی وصولی کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

کمرشل بنیادوں پر چلانے جانیوالے سسٹم کی وجہ سے کلبز کرکٹرز کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

دریں اثناء کوچ سیلم شہزاد نے کہا کہ ٹیم میرٹ پر منتخب کی جارہی ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button