Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ کا مظاہرہ

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جامعہ کے اساتذہ نے گزشتہ سال خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جا نب سے پر امن اور نہتے اساتذہ پر صوبائی اسمبلی کی عما رت کے سامنے تشدد کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹھیاں باندہ کر یوم سیاہ منایا ہے۔

اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاءالدین زکریا یونیورسثی اور فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے جنرل سیکریثری ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری اے ایس اے بی زیڈ یو ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے وقار کو بلند کرنے کے ساتھ حکومتی حلقوں کو اساتذہ کی اہمیت کے حوالے سے اگاہ کرنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی اساتذہ کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج زندہ معاشروں کی جان ہوتی ہے ، اور اسکا احترام زندہ اداروں کی پہچان ہوتی ہے۔

انہوں نے 31 مئی2021 کو جامعہ زرعیہ پشاور کے اساتذہ اور ملازمین پر صوبائی حکومت کی ایماء پر پولیس کی جانب سے تشدد پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

فپواسا نےفیصلہ کیا ہے کہ ہر سال 31 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا تاکہ حکومتی بربریت اور اساتذہ کے وقار سے لوگوں کو روشناس کرایا جا سکے۔

جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے کہا کہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اساتذہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ کی طرح نبردآزما ہو گی، اور اس پر کوئی انچ نہیں انے دے گی۔

انہوں نے اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا جو مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انکے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح گھڑے رہتے ہیں۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اب اور مستقبل میں بھی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی فرد یا گروہ کا حصہ نہ بنیں جو اساتذہ کے حقوق کا ضامن ہونے کی بجائے دشمن ہوں۔

ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 105 بلین مختص کرے ورنہ جامعات طلباء کی فیسیں بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button