ایچ ای سی کے بجٹ کو کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے: اسلامی جمعیت

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب ثوبان شرجیل نے کہا ہے کہ ایچ ای سی کے بجٹ کو کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے، ایسی تجاویز دینے والے اپنی عیاشیوں پر کنٹرول کریں۔
طلبہ تعلیم کے لیے پانچ فیصد کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایچ ای سی کے بجٹ سے کٹوتی کی تجویز مسترد کرنے کو خوش آئند قرار دیا ۔
ثوبان شرجیل نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ تعلیمی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز اٹھائی، اب بھی جب معلوم ہوا تو سب سے پہلے اسلامی جمعیت طلبہ نے اس عمل کی مخالفت کی۔
ایچ ای سی طلبہ کا ادارہ ہے شعبہ تعلیم پہلے ہی بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، کتنی ہی جامعات آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
ہاسٹلز کی کمی گرمیوں میں پانی کی قلت بجلی کی عدم فراہمی غیر معیاری کھانے آج بھی بڑی جامعات کے مسائل ہیں۔
گزشتہ حکومت نے نئی جامعات بنانے کی بجائے کالجز کو جامعات کا درجہ تو دیا مگر انہیں آج بھی فنڈز میسر نہیں, ایسے حالات میں فنڈز کو مزید کم کرنے کی بات کرنا تعلیم کے ساتھ ناانصافی تھا۔



















