القادر ملتان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 8 ویں میچ میں المجاھد کلب نے پہلے کھیل کر 142 رنز بنائے۔
جاوید نواز 38 ناٹ آؤٹ نور خان 27 اور توثیق نے 20 رنز بنائے۔ علی جمخانہ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں امیر حمزہ 2،منصب اور امتیاز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں کھیل کر علی جمخانہ کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کر دیا۔انیس احمد نے 43 ناٹ آؤٹ۔ منصب نے 35 ناٹ آوٹ اور صلاح الدین نے 28 رنز بنائے۔
المجاھد کلب کی طرف سے باؤلنگ میں آفاق اور نور خان 1,1 وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ منصب قرار پائے۔
9 ویں میچ میں کریسنٹ کلب کبیر والا نے پہلے کھیل کر 184رنز بنائے۔عابد لک 78 عدنان رضا 25 اور نوازش علی نے 23 رنز بنائے۔
فالکن کلب دنیا پور کی طرف سے باؤلنگ میں مہران نے 3۔شعبان اور عدنان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے۔فالکن دنیاپور نے 162 رنز بنا سکی۔ نوید چوہدری 80 اور کامران نے 34 رنز بنائے۔کریسنٹ کبیر والا کی طرف سے باؤلنگ میں محمد راول نے 3 نوازش اور عابد لک نے 1,1 وکٹیں حاصل کیں۔
مین آف دی میچ عابد لک قرار پائے۔
امپائرنگ کے فرائض عبدالروف اور نور الدین نے انجام پائے۔
میچ کے مہمان خصوصی محمد کاشف کے تھے۔



















