سلیکشن بورڈ کا اجلاس : زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کی ترقیاں ،خزانہ دار بننے کا خواہشمند ناکام ہوگیا

بہاوءالدین الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں ترقی اور تعیناتی کے لئے انٹرویو ہوئے نتائج کے مطابق سلیکشن بورڈ میں ویٹرنری سائنسز کے ڈاکٹر تنویر احمد کو پروفیسر آف کلینکل میڈیشن بنانے کی سفارش کی گئی، ڈاکٹر فقیر ، پروفیسر فارماولوجی ، ڈاکٹر احسان قادر کوپروفیسر برائے جنگلات ، ڈاکٹر مبشر اور ڈاکٹر عذرا کو پروفیسر آف ایگرانومی بنانے کی سفارش کی گئی۔
جبکہ ڈاکٹر خرم افضل کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر فارماسیوٹیکل کیمسٹری ، فوڈ سائنس ڈاکٹر طاہرہ ، ڈاکٹر سمرا کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر زولوجی ،ڈاکٹر احمد اکرم ، اور ڈاکٹر نوشین کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر بوٹنی،ڈاکٹر محمد آصف کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرآف اردو بنانے کی سفارش کی گئی۔ جبکہ محمد عمران لیکچرر کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر عبدالوحید کو ویٹرنری سائنسز کی فیکلٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔
سلیکشن بورڈ میں گورنر کی ہدایت پر خزانہ دار کےلئے بھی انٹرویو ہوئے ، جس میں دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا مگر ایک امیدوار بورڈمیں پیش ہوا جو ناکام ہوگیا۔
بورڈ ممبران میں جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ملتان مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آبادکے پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی،وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور عمران احمد اور پرووائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان نے ادا کئے اور ان کی معاونت ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد نے کی۔



















