ملتان : حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کا سالانہ 769 واں تین روزہ سالانہ عرس

برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کا سالانہ 769واں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ روز درگاہ عالیہ میں شروع ہو گئی ہیں۔
عرس کی تقریبات کا آغاز کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے مزار شریف کو غسل دیکر اور چادر پوشی کرکے کیا گیا ۔
اس موقع پر کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کمشنر ملتان نے کہاہے کہ اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں، اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔
دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے اور فیض حاصل کرکے جاتے ہیں۔
اولیاء اللہ کے آستانوں سے اتحاد، محبت بین المذاھب کا درس ملتا ہے ، اور بھائ چارے کی فضا قائم رکھنے میں اولیاء اللہ نے جو کردار ادا کیا ہے، اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اولیاء کرام کی درگاہوں پر آنے والے زائرین ہمارے شہر کے مہمان ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمے بھرپور کردار اداکر رہے ہے۔
کمشنر ملتان نے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات چیک کئے اور تمام محکموں کو عرس کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
عرس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان گوہر مصطفی ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف چوہدری خالد محمود، زونل خطیب محمد ابراھیم، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد کاشف، مخدوم عون عباس شمسی،علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ، علامہ قاضی بشیر احمد، علامہ رمضان چشتی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔


















