ڈسٹرکٹ کوچ سلیم شہزاد پی سی بی کے ایونٹ کروانے کے لیے کمشن مافیا بن چکا ھے:عبدالمالک قریشی
القادر میموریل کے بانی اور کرکٹ آرگنائزر حافظ عبدالمالک قریشی نے کہا ہے کہ کوچ سلیم شہزاد کی اکیڈمی اور دیگر کرکٹ اکیڈمیاں پیسے کما رھے ھیں۔
پلیئرز کو پی سی بی کے ایونٹ کھیلانے کی گارنٹی بھی دیتے ہیں, حالانکہ یہ غیر رجسٹرڈ ھیں, اور پی سی بی سے بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
جبکہ ملتان کے کلب پی سی بی سے رجسٹرڈ ہیں، اگر سلسلہ ایسا چلتا رھا تو ایک دن کلبوں کا وجود بھی نہیں رھے گا۔ان کے عمل سے کلبوں کی حوصلہ شکنی ھو رھی ھے۔یہ کمرشل کرکٹ کرواتے ہیں۔ان کا محاسبہ کیا جائے۔یہ اکیڈمیاں پیسے لیکر پلیئرز کو کھیلاتے ہیں اس سے ملتان کی کرکٹ اور کلبوں کو نقصان ھو رھا ھے۔
ڈسٹرکٹ کوچ سلیم شہزاد پی سی بی کے ایونٹ کروانے کے لیے کمشن مافیا بن چکا ھے۔کھانے میں ٹریولنگ میں ہوٹلنگ میں پلیئرز کو کھیلتے ہیں غرض یہ کہ ہر چیز میں اپنا کمشن بناتا ھے۔
اس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ، وہ لوگوں کو کہتا پھرتا ھے کہ میرا ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفامنس و دیگر پی سی بی کے عہدیداران سے اچھے تعلقات ہیں۔میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔
ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جنوبی پنجاب ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی ڈسٹرکٹ کوچ کے سامنے بے بس ہیں۔
ہمارا پی سی بی کے اعلی عہدیداران سے پرزور مطالبہ ھےکہ ڈسٹرکٹ کوچ کو فوراً تبدیل کیا جائے۔
ہم اس کا ہر جگہ محاسبہ کریں گے، اس کو مزید کھلاڑیوں کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔



















