میاں سلیم اللہ بھٹی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا: ایم ڈی واسا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
میاں سلیم اللہ بھٹی نے واسا میں جو خدمات سرانجام دیں، ان کے دور کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔
وہ قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں اور واسا میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں وقت لگے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن میاں سلیم اللہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر واسا ہیڈآفس میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
ا اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں،ڈائریکٹر ایڈمن طاہر شاہ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالمجید،محمد ارشد،محمد ندیم،عارف عباس،حسن محمود بخاری ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں نے کہا کہ سلیم اللہ بھٹی کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے انہوں نے واسا میں اچھے انداز سے سروس کی اور ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم اللہ بھٹی کی ادارے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس میں جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے آنے والے آفیسر کو بہتر انداز سے سروس ڈیلیوری اپناناہوگی۔
سلیم اللہ بھٹی نے اپنے خطاب میں واسا میں اپنے سروس دورانیے کو یادگار قرار دیتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔
بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے سلیم اللہ بھٹی کو قرآن پاک کا تحفہ ،اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔


















