Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کا گرم موسم، شاہین شاہ نے حکمت عملی تبدیل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے لئے نہایت پُرجوش ہوں، کیونکہ کرونا کے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہورہی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مضبوط ٹیم ہےجو کہ پاکستان آرہی ہے، سیریز کے لئے بہت پُرجوش ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کورونا کےبعثدشروع ہورہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ اچھا رہا جو مجھے آگے کام آئے گا، فٹنس پر کام کیا ہے ،اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں، فٹنس پرکام کررہاہوں، میری لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوجائےگی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ملتان میں گرمی کے لحاظ سےہم خود کو تیار کریں گے گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، یہ سیریز میرے لئے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے ملتان میں طویل عرصے بعد میچز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی انجوائے کریں گے، جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، انٹرنیشنل ٹیم آسان یا کمزور نہیں ہوتی، یہ ورلڈ سیریز کے میچز ہیں جو کہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button