Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے گریڈ 18 میں ترقی کےلئے کیسز طلب کرلیے

محکمہ سکولز نے گریڈ 18 میں ترقی کےلئے کیسز کی تفصیل طلب کرلی ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے گریڈ 18 میں ترقی کیلئے 550 اساتذہ سے دستاویزات مانگ لیے ہیں۔
اساتذہ کو 10 جون تک متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
دستاویزات فراہم نہ کرنے والے اساتذہ کو ڈراپ لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔



















