Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں ، جس میں شامل تاجر تنظیمیں اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ پرائس میکنزم تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر صدر اور شیخ طارق رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ آٹا،دال سمیت اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔

پٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دینگے۔

طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کی چیکنگ کرکے جائز منافع پر مبنی ریٹ جاری کرینگے ، جس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 8 سو سے زائد پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پرائس کنٹرول سکواڈ بھی تشکیل دیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button