انڈر 12 کڈز میلہ اختتام پذیر ہوگیا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر سپورٹس کمپلیکس ملتان میں جگمگاتی روشنیوں میں جاری دو روزہ انڈر 12کڈز میلہ اپنی رنگیناں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگیا۔
اس خوبصورت میلے میں ملتان کے بارہ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور مارشل آرٹ۔اتھلیٹکس۔رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر والدین کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا۔جنہوں نے دوران مقابلہ جات اپنے بچوں کو بھرپور سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس ڈیپارٹمٹ کی اس کاوش کو بھی سراہا۔
اس موقع پر اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی رانا اخلاق احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر ملتان تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر ڈی ۔جی پی آر۔میڈم ارم سلیمی ۔مسرور احمد ڈی۔ ایس پی موٹر وے پولیس۔فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔۔خالد کمانڈو۔نعیم۔رانا جہانزیب اور ڈویژنل کوچز بھی موجود تھے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو موبائل اور ویڈیو گیمز کی دنیا میں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔
جس کی وجہ سے ہماری آنے والی نسل ذہنی بیماریوں اور امراض چشم میں مبتلا ہوریے ہیں، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ ہمارے نونہال کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب ہو کر موبائل کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے اپنی زندگی کو بہت مصروف بنالیا ہے۔وقت کی کمی نے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ وقت بتانے سے محروم کردیا ہے۔اس لیے ہم نے بچوں کو موبائل کے مضر صحت ماحول کا حصہ بنادیا ہے۔جس کی وجہ سے خوش حال پاکستان کا مستقبل مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگ گیا یے۔
بچوں کو آغاز کے ساتھ ہی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا بہت ضروری ہے ۔آج کے اس کڈز میلےمیں بچوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا ایسے پروگرام منعقد کرانا قابل تحسین ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ یہاں پر والدین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کہ اپنے بچوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔
اس موقع پر مختلف کھیلوں میں شریک بچوں اور ان کے والدین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس خصوصی کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس منقعد کرانے کی امید ظاہر کی۔
کڈز میلہ کے اختتام پر ایونٹ میں شامل تمام بچوں اور بچیوں میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شرٹ دی گئی، اور ریفریشمنٹ دی گئی۔



















