Breaking NewsEducationتازہ ترین
برٹش کونسل کے زیر اہتمام سکاٹش سکالرشپ سکیم

برٹش کونسل کے زیر اہتمام سکاٹش سکالرشپ سکیم کے تحت بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی میچل ہولگیٹ ایریا ڈائریکٹر برٹش کونسل تھے ۔
انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی چھ طالبات میں سرٹیفیکیٹ ؍سکالر شپ تقسیم کیے، اور بہاء الدین ز کریایونیورسٹی ملتان میں ان سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈپٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئر باسط ندیم ، ایڈ آفیسر انتخاب عالم نے شرکت کی۔



















