Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور روٹ کی صفائی کی ذمہ داریاں ایم ڈبلیو ایم سی کو تفویض

پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور روٹ کی صفائی کی ذمہ داریاں ایم ڈبلیو ایم سی کو تفویض کی گئی ہیں۔

کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے کے 200 ورکرز پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ورکرز کی ایک ٹیم کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسری ٹیم ہوٹلز سے اسٹیڈیم تک روٹ چمکانے میں مصروف ہے۔

کرکٹ ٹیموں کے قیام کے پیش نظر نجی ہوٹلوں کے بار واٹر سپرنکلنگ اور لائم لائننگ کی جارہی ہے۔

دوسری طرف "صاف پنجاب مہم”پر عمل کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سی کے 100 ورکرز پر مشتمل چار صفائی اسکواڈ متحرک ہیں۔

اس مہم کے تحت روزانہ چار یونین کونسلوں کے نظرانداز کئے گئے علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔

اسی طرح حچ آپریشن کے پیش نظر حج کملیکس اور تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی صفائی کا ٹاسک بھی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے ، جبکہ شہر میں معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم سی کی تمام مشینری اور ورک فورس سو فیصد نتائج دینے کے لئے فیلڈ میں اتار دی گئی ہے۔

کمپنی کے سات واٹر باؤزرز شاہراہوں پر گرد اور گرمی کو کم کرنے کے لئے چھڑکاؤ میں مصروف عمل ہیں۔

تمام مانیٹرنگ افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو گوگل لوکیشن کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے ، جبکہ ورکرز پر مشتمل ٹیموں کی کارکردگی کے فوٹوز اور ویڈیوز ثبوت کے ذریعے بھی جانچا جارہا ہے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب بھی "کارکردگی ایپ ” کے ذریعے ایم ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کی پڑتال کررہی ہے۔

کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی ہر چیلنج پر پورا اترے گی، اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اہلیان ملتان کے دل جیتے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button