Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچ گئی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نگرانی میں ٹیم کو ہوٹل لایا گیا ۔

دبئی سے پاکستان اور ملتان کا سفر کرنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز نے گزشتہ روز ہوٹل میں آ رام کیا ۔

طویل سفر کرنے کے باعث آ فیشل نے کرکٹرز کی مشاورت سے پریکٹس سیشن نہ کیا ۔

آ ج مہمان ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لےگی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8جون سے تین میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔

شدید گرمی ہونے کی وجہ سے ٹیموں کی نائٹ پریکٹس شیڈول کی گئی ہے۔

آج ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button