Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سینڈیکیٹ اجلاس

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا نواں سنڈیکیٹ اجلاس ڈاکٹر عامرعجاز کی زیرِ صدارت ھوا۔ جس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، جبکہ دوسری جانب شرکاء کا گروپ فوٹو

جس میں یونیورسٹی کا بجٹ 22-2021 ، مختلف اساتذہ کی پی-ایچ-ڈی کی سٹدی لیو میں توسیع ،اساتذہ کے استعفیٰ ، انجئنرنگ پروگرامز کے نام کی تبدیلی اور اینول رپورٹ کی منظوری دی گئی ۔

میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور (وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور) ، پروفیسر ڈاکٹرآصف علی (وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی) ، ایچ ای سی ، ایچ ای ڈی ، پی ای سی اور فنانس کے ممبران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر ، تمام سنڈیکیٹ ممبران نے محدود وسائل میں طلباء اور اساتذہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (وائس چانسلر) کی کاوشوں کو سراہا اور وزیر اعظم کے صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے وژن کے مطابق درخت لگائے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button