Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں  فوڈ سیفٹی کے حوالے سے واک

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈین ڈاکٹر حکومت علی ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ عمیرحنیف ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر توصیف سلطان نے خطاب کیا۔

اس موقعہ پر فوڈ سیفٹی کے حوالے سے واک بھی کی گئی ، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔

واک میں ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر شمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار اور ڈاکٹر احسن سمیر نے بھی شرکت کی۔

ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ آپ عوام کو محفوظ خوراک مہیا کرنے کے لیے جو جدوجہد کررہے ہیں، اپنے آپ کو اس میں کامیاب کریں ۔

انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا، اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات یونیورسٹی کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عمیر حنیف نے کہاکہ آج کل لوگ زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے ملاوٹ کرتے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے اس چیز کی روک تھام میں سرگرداں ہے۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے کہاکہ ایگریکلچر کے تمام شعبے بہتر اور محفوظ خوراک بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے ادارے آرگینک فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو ہم پس پشت نہیں ڈال سکتے، کیونکہ انسٹی ٹیوٹ نے ہر طرح کے لوگوں کو بہتر اور محفوظ خوراک بنانے کے لیے طلباء کو ہمیشہ ٹریس کیا ہے اور ان کو مختلف فوڈ انڈسٹری میں اپنا رول ادا کرنے کے لیے اقدام کیے ہیں۔

ڈاکٹر توصیف سلطان نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور محفوظ اور بہتر خوراک کی آگاہی دی۔

ڈاکٹر محمد ریاض نے آج کا بڑا مسئلہ فوڈ سیفٹی ہے جس کو حل کرنا فوڈ ٹیکنالوجسٹ کا ہی کام ہے۔

ڈاکٹر طارق اسماعیل نے کہاکہ فوڈ سیفٹی ایک نیشنل مسئلہ بن چکاہے ہر سال لاکھوں لو گ صاف اور بہتر خوراک نہ مل پانے کی وجہ سے مرجاتے ہیں اس لیے ہمیں فوڈ کو سیف اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

کاشف عمران ڈائریکٹر شمیم لیاقت فوڈ اینڈ بیوریجز کا کہنا تھا کہ آج کل فوڈ انڈسٹریز بہتر اور محفوظ خوراک بنانے کے لیے سرگرداں ہے ہمارا مقصد صاف اور بہتر خوراک بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو خریدیں اور پاکستان کی اکانومی بہتر ہو۔

سیمینار میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء طالبات کے علاوہ جنوبی پنجب کی مختلف انڈسٹریز سے آنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیاگیا۔

سٹیج کی ذمہ داری ڈاکٹر توصیف سلطان نے سرانجام دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button