Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان سیریز : آئی سی سی خوشی سے نہال

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے14 سال بعد ملتان کی انٹرنیشنل کرکٹ رونقیں بحال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ملتان 2008 کے بعد پہلی بار ایک اہم سیریز کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔
14 برس قبل بنگلہ دیش کے خلاف انٹرنیشنل میچ کے بعد وہاں کوئی گیم نہیں ہوئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ملتان پاکستان اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ لورز کےلئے اہم وینیو ہے،اس لئے بہترین میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچزکی بحالی کا تمام تر سہرا جیسے آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے سر ہے کہ اس کی سیریز کے لئے جون جیسے موسم میں ملتان میں میچز ہونے جارہے ہیں، جس سے ملتان کا 14 سالہ طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔



















