Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سٹیڈیم: انتظامیہ کے ناقص انتظامات

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ہی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے موقع پر شائقین پر باہر سے کوئی بھی کھانے پینے کی اشیاہ لانے پر سیکورٹی کی وجہ سے پابندی تھی، جس کا بھرپور فائدہ وہاں پر ہر انکلوژر میں سٹال والوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر اٹھایا۔

عوام کو سب سے زیادہ پریشانی پینے کے پانی کے سلسلہ میں ہوئی، انکلوژر میں موجود الیکٹرک واٹر کولر اتنی تعداد میں ٹھنڈا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے۔

اول تو پانی کی بوتلیں باآسانی دستیاب نہ تھی اور جو مل رہی تھیں ان کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے تھے۔

پانی کی بڑی بوتل 250جبکہ چھوٹی 150تک سیل ہورہی تھی۔

بریانی 250.ہلکی کوالٹی کا برگر 170۔شکنجبین کا ایک گلاس پچاس جبکہ ایک مشہور کمپنی کی آڑ میں انتہائی مہنگی اور غیر معیاری آئس کریم۔بسکٹ۔نمکو اور چپس بکتے رہے اور گرمی سے بے عوام مجبوری میں لٹتے رہے۔

شدید گرمی میں انتظامیہ کا ساتھ دینے والے مینوئل سکور بورڈ کا عملہ۔بال پکرز ۔پریکٹس باولنگ سکواڈ کو بھی پراپر کھانا اور ٹھنڈا پانی میسر نہ آسکا۔

اس سلسلہ میں شائقین کرکٹ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ باقی میچوں میں عوام کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ جیسے مسئلہ سے بھی چھٹکارا دلایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button