Breaking NewsSportsتازہ ترین
رمیز راجہ کا ملتان زندہ آباد کا نعرہ ، خوشدل کا نام تبدیل کردیا

رمیز راجہ نےپاک،ویسٹ انڈیز کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھا تھا،ان کے ساتھ ویسٹ انڈیز بورڈ کے سی ای او بھی تھے۔
جمعرات کو پی سی بی چیئرمین نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ بابر اعظم نے سنچری بناکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کیوں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ٹاپ پر ہیں اور تمام فارمیٹس کے بادشاہ کیوں ہیں۔
رمیز راجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ کھلاڑیوں نے خوشدل کا نام بدل کر دلخوش کیوں رکھا گیا،یہ اب سمجھ آگیا ہے۔
رمیز راجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرمی کو برداشت کرنے، دن کو ایک یاد گار دن میں بدلنے پر اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس کے ساتھ ہی کہوں گا کہ ملتان زندی آباد۔



















