پولیس افسر ٹک ٹاک بناتارہا ،تماشائی نےسیکورٹی کو روند ڈالا،پچ پرپہنچ گیا

تماشائی نے سیکورٹی کی تمام حدیں عبور کرلیں، وکٹ پر پہنچ کر شاداب کو سلوٹ کیا، گلے لگایا اور پھرہنسی خوشی وکٹری کانشان بناتے ہوئے سیکورٹی اہکاروں کے ساتھ چل دیا ۔
تفصیل کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسررے قیک روزہ میچ میں ایک تماشائی گھس آیا،سکیورٹی کا تمام حصار توڑ کر ان حالات میں گراؤنڈ میں آنا ہی بڑی بات تھی، جو ایک سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے۔
کرکٹ فینز وسیم اکرم انکلوژر سے اسٹیڈیم میں آیا،اس وقت اننگ کا 39واں اوور چل رہا تھا،کرکٹ شائق سیدھا پچ پر گیا،اس نے شاداب خان کو سلیوٹ کیا اور گلے لگایا پھرواپس بھاگا،راستے میں اس نے خوشی سے ایک قلابازی بھی لگائی اور واپس اپنے انکلوژر کی جانب چلاگیا۔
پی سی بی سکیورٹی حکام جب اسے گرفتار کرنے آئے تو اس نے ان کو بھی ویلکم کیا اور خوشی خوشی ان کے ساتھ چلاگیا۔
ملتان پولیس اور سکیورٹی حکام کی اس کے بعد دوڑیں لگ گئیں،اگلے ہی اوور کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا اور سکیورٹی آفیشلز اسے گراؤنڈ سے باہر لے گئے ہیں۔
جس وقت تماشائی گراونڈ میں آیا ایس پی سلیمان ٹک ٹاک بنارہے تھے ان کے ساتھ چار پولیس اہلکار تماشائیوں سے راستہ صاف کررہے تھے اوروہ تک ٹاک بنارہے تھے ۔
دنیائے کرکٹ میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں،آخری بار گزشتہ سال کے آخر میں بھارت کے میدان میں ایک کرکٹ فین داخل ہوا تھا،وہاں بھی خاصا شور مچا تھا لیکن اس کے بعد کرکٹ فین کو کچھ نہیں کہا۔


















