سیکرٹری زراعت پنجاب اسد اللہ خان کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد اللہ خان کا دورہ ، دورہ کرنے کا بنیادی مقصد زرعی جامعہ ملتان کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے یونیورسٹی کی تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔
سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے جب میں یہاں کمشنر ملتان تھا تب اس رقبہ پر انجمن مزارعین قابض تھے ۔
، بہت ہی کم عرصہ میں زرعی جامعہ ملتان کی شکل میں ادارہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کسانوں کو کھادوں کی فراہمی کیلئے مختلف فرٹیلائزر کمپنیوں سے بھی آن لائن میٹنگ کی۔
آخر میں بہت ہی کم عرصے میں زرعی جامعہ ملتان کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا ۔
اس موقع پر ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید موجود تھے۔



















