ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پہلے سالانہ ” سپورٹس گالا 2022 ” کے حوالے سے تقریبِ تقسیمِ انعامات

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پہلا سالانہ ” سپورٹس گالا 2022 ” کے حوالے سے تقریبِ تقسیمِ انعامات ملٹی پرپئز ہال میں منعقد ہوئی۔
ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کی خصوصی کوششوں سے جس طرح ” سپورٹس گالا ویک 2022″ شاندار انداز سے منعقد و کامیاب ہوا، اسی طرح ڈائریکٹر سپورٹس کی خصوصی کاوشوں سے طلباء و طالبات میں اُن کی کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی اور سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کے لیے اُن تمام سپورٹس میینز کو انعامات دے کر ان میں سپورٹس میین شپ کو بڑھانا اصل مقصد تھا۔
اس مثبت اور تعمیری مقصد کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کی ہداہات کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کے زیر انتظام تقسیمِ انعامات کی سادہ اور پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کے چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ، مہمانِ خصوصی جناب خرم قریشی سکیرٹری سکینڈری بورڈ ملتان اور چیف آف آنر گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ سابق چیئرمین شُعبہ اُردو ایمرسن یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر چئیرمیں شُعبہ انگریزی ،رانا ندیم احمد ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تھے اور اسٹیج سکیرٹری کےفرائض پروفیسر محمد اشرف ملک نے انجام دیے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
کھیل انسانی زندگی اور خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے مثبت اور تعمیری عمل ہیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسرظفرخان شیر وانی نے پہلے ” سپورٹس گالا 2022 ” کی مختصر انداز میں رپورٹ پیش کی۔
اس کے بعد مہمانِ خصوصی جناب خرم قریشی صاحب نے سپورٹس میں شپ اور کھیلوں کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی۔
اس کے بعد چیف گیسٹ وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے کھیلوں کی افادیت پر سیر بحث گفتگو کے بعد ایمرسن یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کے لیے الگ الگ سپورٹس کمپلکس کی تعمیر کے لیے جلد فنڈ جاری ہونے کی نوید بھی سنائی۔
اس کے ساتھ ہی شُعبہ باٹنی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیتا تھا اور دوسرے نمبر پر شُعبہ BBA کی ٹیم رہی تھی، اسی طرح رسہ کشی کے مقابلوں میں شُعبہ اسلامیات کی ٹیم نے فائنل میچ جیتا تھا اور شُعبہ اُردو دوسرا نمبر پر رہا تھا۔
اسی طرح طالبات کے رسہ کشی کے مقابلوں میں شُعبہ شماریات نے فائنل جیتا تھا اور شُعبہ باٹنی دوسرے نمبر پر رہا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری صاحب نے تمام جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ، اور ساتھ ہی سپورٹس گالا آرگنائزیشن کمیٹی ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی، پروفیسر محمد اشرف ملک ، پروفیسر آفتاب خان خاکوانی ، پروفیسر ملک محمد حسین، سردار احمد، محمد بلال، گراونڈ ٹیکنیکل کمیٹی اسد عباس، محمد شفیق ، غلام عباس، غلام اکبر، نعت خواں حافظ احمد نواز، میچ سکورر علی احمد ، ان سب کی انتظامی صلاحیتوں اور سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کی کوششوں اور کاوشوں کو نہ صرف سرہایا بلکہ دل سے داد وتحسین بھی دی۔
اس تقسیمِ انعامات کی تقریب کو بارونق بنانے میں پروفیسر عامر حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر راشد پنوار، پروفیسر محمد فرمان علی، پروفیسر فرح وسیم، پروفیسر عاطف سہو، پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین ،پروفیسر محمد اشرف ملک، دیگر مہمانان کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















