Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا اختتامی دن آن پہنچا۔۔آخری معرکے کےلئے سٹیج تیار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ آ ج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ سیریز منز کے سلسلے میں شامل تین میچز کے دو میچ میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ فیصلہ کن برتری خاصل کرلی ہے، جس کی وجہ سے قومی اسکواڈ میں آ ج ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
شاہ نواز دھانی اور زاہد محمود فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
سیریز میں میزبان گرین شرٹس کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
دوسری جانب حریف ویسٹ انڈیز نے بھی سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کا خواہاں ہے ۔
آ ج ہونیوالے ٹاکرے میں بھی شائقین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں، میچ شام 4بجے شروع ہوگا۔



















