Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے بارے نئے احکامات جاری

محکمہ سکولز نے اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے بارے نئے احکامات جاری کردئے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کے درستگی کےلئے دو مراسلے پہلے بھی ارسال کئے جاچکے ہیں ، اور سی ای او کوہدایت کی گئی اور اختیارات بھی دئے گئے ہیں وہ ڈیٹا درست کرلیں ۔

مگر مشاہدے میں آیاکہ اساتذہ کو ڈیٹا کی درستگی کےلئے صحیح طریقہ سے گائیڈ نہیں کیا جارہا، اور ان کو ڈی پی آئی ایلیمنٹری لاہور آفس جانے کا کہا جارہا ہے ، جو سراسر خلاف قانون اور اساتذہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔

اس پریکٹس کو روکنا ہوگا ، سی ای اوز اس بات کو یقینی بنائیں کے مقرر مدت میں اساتذہ کا ڈیٹا خود درست کرکے اپ لوڈ کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button