Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

علماء کرام خاندانی منصوبہ بندی پروگرام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم میں علماء کرام کے کردار و اہمیت کے حوالے سے الحمرا ہال لاہور میں صوبائی سطح کی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا-

اس کانفرنس میں پاپولیشن ویلفیئر پنجاب لاہور کے سینئر افسران کے علاوہ منتخب دس اضلاع کے ضلعی افسران، امام و خطیب پراجیکٹ کے فوکل پرسن، اچھی کارکردگی کے حامل 15 امام و خطیب اور پاپولیشن ویلفیئر کے شانہ بشانہ کام کرنے والی کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

امام و خطیب پراجیکٹ ضلع ملتان کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے ڈسترکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد کی قیادت میں ملتان سے علماء کرام اور افسران نے بھر پور شرکت کی ۔

کانفرنس میں ملتان کے علماء کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کی مسجد کے امام و خطیب مولانا قاضی عابد نے ملتان میں کامیابی سے جاری امام و خطیب پروگرام کی تفصیل و کارکردگی پیش کی، اور خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم میں علماء کرام کی شمولیت کو خوش آئند اور مفید قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button