Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ملتان میں دم توڑنے لگا،مریضوں کی شرح 2.95فیصد پر آگئی

کورونا وباء کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن سے مریضوں کی شرح میں واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے اس حوالے سے بتایا کہ ضلع ملتان میں کرورنا مریضوں کی شرح کم ہو کر2.95 فیصد پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز 1426 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 1384 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹیو جبکہ42 افراد کے نتائچ پازیٹیٹو آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 800 ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے اور ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا عمل 5 جون تک مکمل کر لیا جائے گا، سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران5942 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور ضلع ملتان میں ابتک1لاکھ74ہزار87 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button