Breaking NewsEducationتازہ ترین
پولیس اہلکاروں کے حافظ بچوں کو ایک لاکھ روپے وظیفہ دیا جائے گا

آئی جی پنجاب راؤ سردار کا اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے احسن اقدام، قران پاک حفظ کرنے والےبچوں کو1 ایک لاکھ کا خصوصی وظیفہ دیا جائے گا ۔
پنجاب بھر سے فہرستیں طلب کر لی گئیں، آئی جی پنجاب نے یکم جنوری 2022سے پہلے قران پاک حفظ کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔
قران پاک حفظ کرنے والوں کے مدرسہ سے تصدیق شدہ سند، ملازم کی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرکے ویلفئیر برانچ بھجوائی جائیں۔
درخواستیں پولیس ملازمین،میڈیکل ان فٹ ریٹائرڈ ملازمین،معذور پولیس اہلکار اور شہداء کی بیوائیں بھی درخواستیں دے سکتی ہیں۔
ملازمین کی آگاہی کےلئے تمام تھانوں اور لائنز میں نوٹس چسپاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، تاکہ صوبہ بھر سے جلد درخواستیں موصول ہو سکیں۔



















