فنڈز ختم : سکولوں کے ریٹائرڈ ملازمین اور اساتذہ مشکلات میں گھر گئے

فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم سکولز کے سیکڑوں ریٹائر مرد و خواتین اساتذہ وملازمین کے پنشن‘ لیو ان کیشمنٹ سمیت واجبات روک لئے۔
تفصیل کے مطابق ساری زندگی محکمہ تعلیم کی خدمت کرنے والے قوم کے معمار بڑھاپےمیں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے‘ ان میں 433ایم سی ریٹائراساتذہ وملازمین جبکہ جنرل کیڈر کے دیگر اساتذہ وملازمین بھی شامل ہیں۔
جنکی پنشن بند ہوچکی ہے‘ اس کے علاوہ ریٹائر ہونے والے سیکڑوں دیگر مردوخواتین اساتذہ وملازمین بھی ہیں جن کی گریجویٹی‘ لیو ان کیشمنٹ اوردیگرکیسز ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے روک رکھےہیں، متاثرہ ملازمین روزانہ محکمہ تعلیم کے دفاتر کے چکر پر چکر لگارہےہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔
س سلسلےمیں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان زاہد کلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے نہ صرف اس مد میں فنڈز روک رکھے ہیں، بلکہ پابندی بھی عائد کردی ہے کہ کسی کو بھی واجبات ادانہیں کرنے‘ صر ف تنخواہوں کابجٹ ہمیں مل رہا ہے۔
متاثرہ ریٹائر اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کانوٹس لیںاورپنشن‘ گریجویٹی سمیت واجبات ادا کئے جائیں ۔



















