نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید کا شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ

جنوبی پنجاب میں نجی کمپنی نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید کا شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔
ملتان میں انسٹالمنٹ پر شہریوں کو گاڑیاں دینے والی کمپنی "نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید کمپنی ” عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے غائب ہوگئی ہے۔
متاثرین کی جانب سے ایف آئی اے ، پولیس ، اور نیب میں متعدد درخواستیں دی گئی ہیں ، مگر تاحال ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔
کمپنی کے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں دفاتر موجود تھے، جہاں شہریوں کو اقساط پر نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا چونا لگایاگیا۔
کمپنی متاثرین کی بڑی تعداد میں بھی سامنے آئی ہے جنھوں نے گاڑی لینے کے لئے لاکھوں روپے کمپنی کے بنک اکاونٹ میں جمع کروائے تھے، مگر اب عملہ اور مالک دفاتر بند کر کے غائب ہو چکے ہیں۔
متاثرین نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور ایف آئی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ہماری رقوم واپس دلوائی جائیں۔


















