Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش: چیمبر آف کامرس ملتان

چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، آنے والا وقت مشکل ترین حالات کی نوید سنا رہا ہے،گندم اور یوریا کھاد کی قیمتیں ڈبل ہوجائینگی۔

ستم ظریفی تویہ ہے کہ سالانہ میزانیہ میں فوڈ سیکیورٹی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ، جسکی وجہ سے عوام سخت دباؤ کا شکار ہوں گے، اور آبی بحران کے خدشا ت بھی وقت گزرتے کے ساتھ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

ہر سال پیش ہونے والے بجٹ میں عوامی حقوق کی تلفی ہوتی ہے ، کیونکہ حکومت اپنے اخراجات میں کوئی کمی لانے کی بجائے سارا بوجھ اُن پر ڈال کر خود بری الذمہ ہوجاتی ہے۔

اگر حکمران طبقہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں اپنی شہ خرچیوں کو ختم کرتے ہوئے زبانی کلامی دعوؤں او ر باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، تب کہیں جاکر عوام کی حالت زار بہتر ہوگی وگرنہ معاشی حالات اسی طرح خراب ہوتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی ایم اے میں پوسٹ بجٹ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس حکومت سے بجٹ کے سلسلہ میں جنگ لڑرہی ہے۔

اس موقع پر زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر رمضان شیخ نے کہا کہ حکومت کو تمام ادارے پرائیویٹ کر دینے چاہیے، اسی میں پاکستان کی بہتری ہے حکومت نے چھوٹے ٹیکس گزاروں کیلئے مزید پریشانی پیدا کردی ہے ،چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے تمام سہولیات ختم کردی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے، کمرشل میں اضافہ ٹھیک ہے۔

ایڈووکیٹ ٹیکس بار امجد جاوید ہاشمی نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بہت زیادہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ نے سخت مایوس کیا ہے ڈائریکٹ ٹیکس امیر آدمی کی بجائے غریب آدمی پر لگایا گیا ہے ، سرکاری افسران کو مزید اختیارات دے کر عوام پر ظلم کیا گیا ہے۔

ہمیں ٹیکس گزار کو عزت دینا ہوگی اور جو شخص ٹیکس دے گا اس کو عزت نصیب ہوگی ہمیں ٹیکس دینا چاہیے تب ہی حکومت کوئی بہتر اقدامات کرسکتی ہے۔

تقریب میں آئی سی ایم اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز ثمینہ کیانی، یونس غازی، محمد سجاد آہیر، محمد یوسف صدیقی، مرزا ندیم بیگ، محمد وقاص خالد ودیگرموجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button