Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان اور ای روزگار کے مابین ایم او یو سائن

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ای روزگار کے مابین ایم او یو سائن کیاگیا۔
وائس چانسلر آفس میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ای روزگار پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر تسمان پاشا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے مفاہمتی ایم او یو پر سائن کیے۔
ایم او یو کے تحت نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی کہ وہ خود کفیل ہوں، اور اپنا روزگار خود سے شروع کرنے کی استطاعت پیدا کریں۔
اس ضمن میں فوکل پرسن ڈاکٹر تسمان پاشا نے وائس چانسلر کو بہاء الدین زکریایونیو رسٹی ملتان پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں قائم ای روزگار سنٹر کی افادیت و کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے ای روزگار ایم او یو کو سود مند قرار دیا۔




















