Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان کا چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ چین کے کنسورشیم بینکوں کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔
وزیرخزانہ نے لکھا کہ چینی کنسورشیم نے2.3 بلین ڈالرقرض کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر گزشتہ روزدستخط کیے گئے، اور قرض کی رقم چند دنوں میں متوقع ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کرے۔


















